ان میں سے کوئی موبائل ایپ آپ کے فون میں ہے تو فوری ڈیلیٹ کردیں

ان میں سے کوئی موبائل ایپ آپ کے فون میں ہے تو فوری ڈیلیٹ کردیں
ان میں سے کوئی موبائل ایپ آپ کے فون میں ہے تو فوری ڈیلیٹ کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کچھ اچھا نہیں رہا۔ پہلے انہیں بتایا گیا کہ ان کے واٹس ایپ میسجز ان کو علم ہوئے بغیر پڑھے جا سکتے ہیں اور یہ ایک ایسے ہیک کی بدولت ممکن ہوتا ہے جو واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن میں موجود ہے۔ ابھی اینڈرائیڈ صارفین اسی پر متفکر تھے کہ اب انہیں30مزید ایسی ایپلی کیشنز کے بارے میں وارننگ دے دی گئی ہے جو خطرناک ’ایڈویئر‘ کی حامل ہیں اور انہیں تلقین کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان ایپلی کیشنز کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔ برطانوی اخبار دی ایکسپریس کے مطابق ان 30ایپلی کیشنز کی فہرست درج ذیل ہے۔
Super Mark
Glitch Lens - Vaporwave & Ghost Photo Editor
Multi Apps – Multiple Accounts simultaneously
Pretty Makerup Photo
Rhythm Camera
First Camera HD
Reflex Camera HD
Qing Camera
Magnifying Pro
Super Magnifier Lite
Photo Blur
Blur Image
Age Face
Color Splash Photo Effect
Galaxy Overlay
Flash On Calls & Messages
Read QR Code
Imagine Magic
Generate Elves
Savexpense
QR Artifact
Find Your Phone : Whistle
Scavenger - - - speed guard
Auto Cut Out Pro
Background Cut Out
Photo Background
ImageProcessing
Background Cut Out New
Auto Cut Out
Auto Cut Out 2019
ان ایپلی کیشنز میں سے کئی بہت مقبول ہیں اور مجموعی طور پر گوگل پلے سٹور سے انہیں 25لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ نہ صرف دھوکہ دینے والے ایڈویئر کی حامل ہیں بلکہ آپ کے فون اور ٹیبلیٹ میں خود کو چھپا بھی سکتی ہیں تاکہ صارفین کو یہ بھی یاد نہ رہے کہ انہوں نے کبھی ایسی کوئی ایپلی کیشن انسٹال کی تھی۔ یہی نہیں بلکہ اس سے بھی خوفناک بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ ایپلی کیشنز اپنا روپ بدل لیتی ہیں اور خود کو فون کی سسٹم ایپلی کیشن کی شکل دے لیتی ہیں تاکہ صارفین انہیں ڈیلیٹ کرنے کی جرا¿ت نہ کریں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی اینڈرائیڈ صارف کے فون میں ان میں سے کوئی ایپلی کیشن ہے اسے تلاش کرکے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں ورنہ یہ آپ کو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہیں۔