وہ جزیرہ جو درختوں سے لگی اس طرح کی گڑیاﺅں سے بھرا پڑا ہے، ان کے پیچھے کہانی کیا ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

وہ جزیرہ جو درختوں سے لگی اس طرح کی گڑیاﺅں سے بھرا پڑا ہے، ان کے پیچھے کہانی ...
وہ جزیرہ جو درختوں سے لگی اس طرح کی گڑیاﺅں سے بھرا پڑا ہے، ان کے پیچھے کہانی کیا ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کا ایک جزیرہ ایسی گڑیاﺅں سے بھرا پڑا ہے جن کے مختلف جسمانی اعضاءکاٹ کر انہیں جزیرے کے درختوں سے لٹکایا گیا ہے۔ اسی نسبت سے اس جزیرے کو ’گڑیاﺅں والا جزیرہ‘ کہا جاتا ہے۔ اس جزیرے پر یہ گڑیائیں لٹکانے کے پس منظر میں ایسی کہانی ہے کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان میں سے بعض گڑیوں کی آنکھیں نکالی گئی ہیں، بعض کی ٹانگیں اور ہاتھ، بعض کے جنسی اعضاءکاٹ کر انہیں لٹکایا گیا ہے۔

یہ جزیرہ میکسیکو سٹی سے محض 15میل کے فاصلے پر واقع ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر ایک ایسی لڑکی کا بھوت رہتا ہے جو ڈوب کر مرگئی تھی۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جزیرے پر لٹکائی گئی یہ گڑیائیں آپس میں باتیں بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے ان گڑیاﺅں کو اپنے سر ہلاتے اور آنکھیں جھپکتے بھی دیکھا ہے۔ اس جزیرے کی دیکھ بھال ڈون جولیان سانتانا بریریا نامی شخص کرتا ہے۔ اسے ہی اس لڑکی کی لاش ملی تھی۔ اس کی لاش کے قریب اس کی گڑیا بھی پڑی ہوئی تھی۔

جولیان نے اس لڑکی گڑیا تکریم کے لیے وہاں ایک درخت کے ساتھ لٹکا دی۔ کچھ ہی عرصے بعد جولیان نے دعویٰ کیا کہ اس لڑکی کا بھوت اس جزیرے پر موجود ہے اور اس لٹکائی گئی گڑیا میں داخل ہو کر باتیں بھی کرتا ہے۔ چنانچہ جولیان نے اس لڑکی کے بھوت کو خوش کرنے کے لیے وہاں چند مزید گڑیائیں لٹکا دیں۔ پھر وہ گڑیائیں لٹکاتا چلا گیا۔ اس جزیرے پر جو سیاح آتے وہ بھی گڑیائیں لے کر آتے اور وہاں لٹکاتے۔ اب یہ جزیرہ ایسی گڑیاﺅں سے بھر چکا ہے اور ہر درخت پر درجنوں گڑیائیں لٹک رہی ہیں۔ اس جزیرے کو دنیا کا خوفناک ترین سیاحتی مقام بھی قرار دیا جانے لگا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...