وہ خاتون جس نے اپنے 3 بچوں کو فروخت کردیا

وہ خاتون جس نے اپنے 3 بچوں کو فروخت کردیا
وہ خاتون جس نے اپنے 3 بچوں کو فروخت کردیا

  



ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ایک 25سالہ لڑکی نے اپنے تین بچے فروخت کر دیئے۔ ویب سائٹ mazechmedia.com کے مطابق اس لڑکی کا نام ’بلیسنگ سٹیفن‘ ہے اور وہ بچوں کی سمگلنگ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کی رکن ہے، جس نے خود اپنے ہی بچے بیچ ڈالے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے کہا کہ غربت کے باعث اس نے اپنے بچے فروخت کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تینوں بچے 1ہزار 381ڈالر کے عوض فروخت کیے۔ بچے فروخت کرنے والے اس گروہ کے دیگر گرفتار ہونے والے اراکین میں 58سالہ خاتون ڈاکٹر اونا گوڈین، 27سالہ بلیسنگ جان، 33سالہ اسرائیل ایریو، 40سالہ اٹورو انتھونی اور 48سالہ مفوربونگ نتورو شامل ہیں۔ یہ گروہ بچے اغواءکرکے انہیں بیرون ملک سمگل کرتا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...