باورچی نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فحش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

باورچی نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فحش تصاویر انسٹاگرام پر ...
باورچی نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فحش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے ایک باورچی کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 20 سالہ لڑکی کی آبرو ریزی کرنے کے بعد اس کی فحش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22ملزم کا نام گرو چرن پریتم ساہا ہے جو پیشے کے اعتبار سے باورچی ہے۔ ملزم نے ضلع تھانہ میں انگریزی سکھانے والی کلاس میں داخلہ لیا جہاں 20 سالہ لڑکی بھی پڑھنے آتی تھی۔ ملزم کی لڑکی سے دوستی ہوگئی جس کے بعد وہ اسے ایک لاج میں لے گیا جہاں اس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی آبرو ریزی کی۔

ملزم نے آبرو ریزی کے بعد متاثرہ لڑکی کی فحش تصاویر بنائیں اور انہیں لڑکی کے بھائی سمیت دیگر انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر پوسٹ کردیا۔تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد لڑکی نے ملزم کے خلاف گزشتہ ہفتے مقدمہ درج کرایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو اترا کھند سے گرفتار کرلیا۔

مزید : جرم و انصاف