وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کااجلاس طلب کرلیا ، مشیر اطلاعات

وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کااجلاس طلب کرلیا ، مشیر ...
وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کااجلاس طلب کرلیا ، مشیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے جمعہ کووزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا ہے ، کابینہ نے رئیل سٹیٹ ریگولر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے ،وزیر اعظم کل سعودی عرب جائیں گے ،وزیر اعظم نے اشیائے ضروریہ کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، مشترکہ اعلامیہ میں چین نے مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے دورہ چین اور ایران پر کابینہ کواعتماد میں لیا ۔
فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان سہولت کاری کرنا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں کو استحکام دینے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے پر غور کیا گیااور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام دیناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کابینہ کو بتایا کہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لیکر اب تک 12ہزارایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی ہے ، وزیر اعظم نے محکمہ اوقاف کے ساتھ مل کر ایک ایسا میکنزم بنانے کی ہدایت کی ہے کہ اس سرکاری اراضی پرہسپتال، سکولز اور کالجز بناکر عوام کوسہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے وزارت صحت سے کہاہے کہ جان بچانے والی اور کینسر کی ادویات پر نظر رکھی جائے ، اس حوالے سے کمیٹی سفارشات لیکر آئے گی جن پر فوری عمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رئیل سٹیٹ ریگولر اتھارٹی کے قیام کی منظور ی دیدی ہے ، یہ ایک ایسا سیکٹر ہے جس کو ریگولر ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان آج 60سال گزرنے کے بھی ریوائز نہیں کیاگیا جو دنیا کے دارالحکومتوں میں 20سال بعد ریوائز کیا جاتاہے، سی ڈی اے کا ماسٹر پلان نہ بننے سے غیر منظم آبادیاں تعمیر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولاناکس طرح ٹھیکیداری نظام سے ا نصاف کرتے ہیں، دونوں جماعتیں دوربین لگاکردیکھ رہی ہیں،ہم نہیں سمجھتے کہ ان تلوں میں کوئی تیل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے آ زمائے ہوئے بازوہیں، عوام کاتعاون حاصل ہوتاتومولانااسمبلی سے باہرنہ ہوتے۔مولاناجیلوں میں پڑے لوگوں کیلئے تحریک چلاناچاہتے ہیں، مال بچاوپارٹیوں نے اپناایجنڈامولاناکوٹھیکے پردےدیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کی صوابدیدپریہ معاملہ چھوڑاگیاہے،جہاں وفاق کی مددکی ضرورت ہوگی مدددیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -