”میں صحت مند ہوں اور اگلے مہینے۔۔۔“ عمران نذیر کس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے؟ مداحوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

”میں صحت مند ہوں اور اگلے مہینے۔۔۔“ عمران نذیر کس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں ...
”میں صحت مند ہوں اور اگلے مہینے۔۔۔“ عمران نذیر کس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے؟ مداحوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ میں اب مکمل تندرست ہوں اور اگلے ماہ شیڈول ٹی 10 ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران نذیر نے نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں اب مکمل تندرست ہوں اور اگلے ماہ ابوظہبی میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرزکی نمائندگی کیلئے محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10 ٹورنامنٹ کے علاوہ ناصرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا حصہ بننا چاہتا ہوں بلکہ میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ پاکستان کی طرف سے بھی کھیلوں۔

مزید : کھیل