شہباز شریف کا نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی شکایت لگا نے کا فیصلہ

شہباز شریف کا نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی شکایت لگا نے کا فیصلہ
شہباز شریف کا نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی شکایت لگا نے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں، اس معاملہ سے نواز شریف کوآگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ن لیگ کے رہنماﺅں کو موبائل فونز لیکر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور خبریں لیک ہونے خدشے کے پیش نظر لیگی رہنماﺅں کے موبائل فونز باہر ہی رکھوا لئے گئے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے نواز شریف کوآگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔شہبازشریف کی زیرقیادت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہاجس میں مولانا فضل الرحمن کے آزاد ی مارچ اور دھرنے میں شرکت سے متعلق مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید : قومی