فرانس سے رافیل حاصل کرنے کے بعد بھارت نے روس سے انتہائی خطرناک ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کر لیا

فرانس سے رافیل حاصل کرنے کے بعد بھارت نے روس سے انتہائی خطرناک ہتھیار خریدنے ...
فرانس سے رافیل حاصل کرنے کے بعد بھارت نے روس سے انتہائی خطرناک ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کر لیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس سے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل خریدنے کے بعد اب بھارت نے روس سے مزید جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس روس سے 21 نئے مگ29 فائٹرجہاز خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ طیارے خرید کر انہیں فضاءسے فضاءمیں مار کرنے والے ’استرا‘ میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق روس سے یہ فورتھ جنریشن کے 21نئے طیارے خریدنے کی تجویز جلد ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل کے سامنے رکھی جائے گی۔ ایئرفورس کے ذرائع کے حوالے سے اے این آئی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”بھارتی ایئر فورس چاہتی ہے کہ روس سے اپ گریڈڈ مگ 29خریدے جائیں اور انہیں انڈین ویپن سسٹمز سے لیس کیا جائے۔“

مزید : بین الاقوامی