”نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی ہے کہ غزوہ ہند کے لیے پاکستان اور ایران ۔۔۔“عامر لیاقت حسین نے دلچسپ بات بتا دی

”نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی ہے کہ غزوہ ہند کے لیے پاکستان اور ایران ۔۔۔“عامر ...
”نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی ہے کہ غزوہ ہند کے لیے پاکستان اور ایران ۔۔۔“عامر لیاقت حسین نے دلچسپ بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان نے کوئی قرار داد پیش نہیں کی تھی ،یہ غلط بات پھیلی ہے کہ قرار داد پیش کرنے کے لیے سولہ ووٹ بھی نہیں لے سکے ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ایسے لیڈر کی پارٹی میں ہوں جو اس وقت مسلم امہ کا سوچ رہا ہے ۔اس موقع پر عامر لیاقت نے معروف ولی اللہ نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی سناتے ہوئے کہا کہ ویسے تو ان کی بہت سی پیش گوئیاں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایران ،پاکستان اور افغانستان غزوہ ہند کے لیے ایک ہونگے ۔

مزید :

قومی -