’کپل شرما خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے اور اس کی وجہ ان کی بیوی گنی تھی ‘ سابق گرل فرینڈ نے کامیڈین کی زندگی کے بڑے رازوں سے پردہ اٹھادیا

’کپل شرما خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے اور اس کی وجہ ان کی بیوی گنی تھی ‘ سابق ...
’کپل شرما خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے اور اس کی وجہ ان کی بیوی گنی تھی ‘ سابق گرل فرینڈ نے کامیڈین کی زندگی کے بڑے رازوں سے پردہ اٹھادیا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بہت کم وقت میں بے مثال شہرت حاصل کی تاہم اپنے ساتھی کامیڈین سنیل گرور کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس کا زوال شروع ہوا۔ اس معاملے پر انہیں اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے نشے کو جائے پناہ بنا لیا۔ ان کا شو بند ہو گیا اور ایسا تاثر ملا کہ کپل شرما کا کیریئر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔ تاہم بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں ’دی کپل شرما شو‘ شروع کرکے کپل شرما کو سنبھالا دیا اور ایک بار پھر یہ شو اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور کپل شرما کو مداح اسی طرح محبت دینے لگے ہیں۔ تاہم اب ان کی سابق گرل فرینڈ نے ان کے متعلق کچھ ہوشربا انکشافات کر دیئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کپل شرما کی سابق منیجر اور گرل فرینڈ پریتی سیموئس نے کہا ہے کہ ”زوال کے ان دنوں میں کپل شرما کو خودکشی کے خیالات بھی آتے رہتے تھے اور وہ اکثر اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچتے تھے۔ ان کی مجھ سے بات ہوتی تھی اور مجھ سے ملنے بھی آتے رہتے تھے۔ وہ وہ کپل شرما نہیں رہے تھے جنہیں میں کچھ عرصہ پہلے جانتی تھی۔“

پریتی سیموئس نے بتایا کہ ”کپل شرما اپنی اس حالت کا ذمہ دار اپنی موجودہ بیوی ’گنی چتراتھ‘ کو قرار دیتے تھے۔ کپل شرما کی ان دنوں جو ذہنی حالت تھی وہ محض ڈپریشن نہیں تھی۔ وہ بائی پولر ڈس آرڈر یا سکزوفرینیا بھی ہو سکتی ہے۔ اس عرصے میں اس کا چہرہ اور آنکھوں تک کی حالت تبدیل ہو گئی تھی اور اب بھی ان کی حالت کچھ مختلف نہیں ہے۔ مجھے خوف ہے کہ کل کلاں کپل شرما نے اپنی اس ذہنی حالت کے پیش نظر کوئی غلط قدم اٹھا لیا تو ہم ایک خوبصورت شخص سے محروم ہو جائیں گے۔ “

مزید : تفریح