ایف بی آر کی ایسی شرط جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے سارے تعمیراتی کام رک گئے، بڑے بحران کا خدشہ

ایف بی آر کی ایسی شرط جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے سارے تعمیراتی کام رک گئے، ...
ایف بی آر کی ایسی شرط جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے سارے تعمیراتی کام رک گئے، بڑے بحران کا خدشہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام تعمیراتی کام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک شرط کی وجہ سے رک گئے ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ وہ تمام خریداریاں رجسٹرڈ سپلائرز سے کرے جو 17فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتے ہوں اور ان خریداریوں کی رسیدیں بھی حاصل کرے۔

ایف بی آر کی اس شرط کی وجہ سے پاکستان ریلویز سپلائرز کو ادائیگیاں کرنے کے قابل نہیں رہا جس کے باعث سول اور مکینیکل انجینئرنگ کے تمام کام رک گئے ہیں۔ریلویز نے ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں وغیرہ کی مینٹی نینس کے لیے ضروری مقامی خریداریاں بھی روک دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی 21مختلف ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں کیونکہ جن سپلائرز کو یہ ادائیگیاں کی جانی ہیں وہ 17فیصد سیلز ٹیکس والی شرط پر پورے نہیں اترتے۔ یہ 21خریداریاں پرانی طرز کی سلپ پر کی گئیں جن پر رجسٹریشن کوڈ کی بجائے صرف سیریل نمبر اور مونوگرام موجود تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور