آدمی نے شمشان گھاٹ میں بچی کو دفن کرنے کیلئے گڑھا کھودا تو نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے

آدمی نے شمشان گھاٹ میں بچی کو دفن کرنے کیلئے گڑھا کھودا تو نیچے سے ایسی چیز ...
آدمی نے شمشان گھاٹ میں بچی کو دفن کرنے کیلئے گڑھا کھودا تو نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کی نومولود بچی کی موت ہو گئی۔ اس نے شمشان گھاٹ میں بچی کو دفن کرنے کے لیے ایک گڑھا کھودا، کہ ہندو نومولود بچوں کو جلانے کی بجا ئے دفن کرتے ہیں، تو نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس شخص کے اوسان خطا ہو گئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا ہے جہاں ہتیش کمار سروہی نامی شخص نے گڑھا کھودا۔ جب وہ تین فٹ گڑھا کھود چکا تو اسے نیچے مٹی کا ایک برتن نظر آیا۔

جب ہتیش نے وہ برتن نکالا تو اس میں نومولود زندہ بچی موجود تھی۔ ہتیش نے فوری طور پر روئی کا گالہ دودھ میں بھگو کر اس بچے کے منہ میں نچوڑا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بچی کو قریب واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال پہنچایا جہاں اب بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایس پی سٹی ابھینندن سنگھ کا کہنا تھا کہ ”ہتیش کی بیٹی پیدائش کے فوری بعد مر گئی تھی جسے دفن کرنے کے لیے اس نے گڑھا کھودا۔ ہم گڑھے سے زندہ ملنے والی اس بچی کی والدہ کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...