بابراعظم نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

بابراعظم نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
بابراعظم نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک سال میں تین ٹی 20 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری قومی ٹی 20ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے سندھ کے خلاف 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رواں سال میں انہوں نے تیسری سنچری بنائی اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی اور کرس گیل 4،4 سنچریاں بنا چکے، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل کلنگر نے ایک سال میں 3،3 مرتبہ سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل