نئی نویلی دلہن نے شادی کے چھٹے روز ہی دولہا کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، وہ کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے

نئی نویلی دلہن نے شادی کے چھٹے روز ہی دولہا کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے ...
نئی نویلی دلہن نے شادی کے چھٹے روز ہی دولہا کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، وہ کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیہرہ دھوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ایک نئی نویلی دلہن شادی کے چھٹے روز ہی رشتے داروں کو نشہ آور دوا پلا کر سارا مال لوٹ کر فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے ایک نوجوان نے 6 روز قبل شادی کی تھی اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے اترا کھنڈ کے موہن پورہ آیا تھا۔ یہاں لٹیری دلہن نے رشتے داروں کو نشیلی دوادی اور ان کے بیہوش ہونے پر لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
نشیلی دوا کی وجہ سے فیملی کے 7 افراد کی حالت بگڑ گئی جس پر پڑوسیوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر پڑوسیوں کی مدد سے متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے لٹیری دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -