عمران خان کی امریکہ میں 2 اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی سامنے آگئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں سے امریکہ میں 2 اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی قائم کی گئی تھی جن کا مقصد غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا۔
یوٹیوب پر 50 منٹ طویل ویڈیو میں ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کمپنیوں کی دستاویزات اور دیگر ثبوت دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں کے ذریعے امریکہ میں 2 کمپنیاں قائم کی گئیں جن کا مقصد وہاں سے پارٹی کیلئے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا، اسی طرح آسٹریلیا میں ’ انصاف آسٹریلیا اِن کارپوریٹڈ‘ کے نام سے کمپنی قائم کی گئی۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق انٹرنیشنل اِن کارپوریٹڈ کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔
ریحام خان کے مطابق عمران خان کے دستخطوں سے قائم ہونے والی ایک کمپنی کا ایل ایل سی نمبر5965ہے جس میں 19لاکھ98ہزار 700ڈالر ہیں۔ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر6160ہے جس کے اکاو¿نٹ میں 6لاکھ69ہزار ڈالر موجود ہیں۔