سلمان بٹ قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے، کس کیخلاف سیریز کھیل سکتے ہیں؟ دنیائے کرکٹ سے حیران کن خبر آ گئی

سلمان بٹ قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے، کس کیخلاف سیریز کھیل ...
سلمان بٹ قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے، کس کیخلاف سیریز کھیل سکتے ہیں؟ دنیائے کرکٹ سے حیران کن خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کیلئے مشاورت جاری ہے اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اس سلسلے میں ریجنل ٹیموں کے تمام کوچز سے کھلاڑیوں کی رپورٹ طلب کر لیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ’اے آر وائی نیوز‘ کے مطابق اس وقت فیصل آباد میں نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شریک چھ ٹیموں کے کوچز بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان متوقع ہے اور اس مقصد کیلئے مصباح الحق نے تمام کوچز سے کھلاڑیوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایک دو روز میں ہو گا جس میں ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے سلمان بٹ بھی قومی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ دونوں کھلاڑی سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

مزید : کھیل