”ہم نے یہ کام نہ کیا تو سیاست سے آﺅٹ ہوجائیں گے“، سابق وزیر اعظم کی بلاول کو وارننگ,حامد میرنے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہوناچاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہوجائیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بڑی سیر حاصل کی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہوناچاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہوجائیں گے، یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ جودھرنے میں شرکت نہیں کرے گا ، اس کو عمران خان کا ساتھی سمجھا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں نے بھی دھرنے میں شرکت کی حمایت کی ہے بلکہ خیبر پختونخوا کے پارٹی رہنماﺅں نے تو یہ بھی کہاہے کہ اگر ہم کواجازت نہ بھی دی گئی توپھر بھی ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آزادی مارچ اورلانگ مارچ تک محدود رہے گی لیکن ن لیگ کی قیادت مارچ کے ساتھ ساتھ دھرنے میں بھی مولانا فضل الرحمان کے شانہ بشانہ نظر آئیگی ۔