’علماءاور طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں‘وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو مدارس کے بچوں کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا

’علماءاور طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں‘وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو مدارس ...
’علماءاور طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں‘وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو مدارس کے بچوں کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو مدارس کے حوالے سے بیان بازی سے روک دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر صرف 2 منٹ بات ہوئی۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو مدارس کے بارے میں بلا وجہ بیان بازی سے روک دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدارس کے بچے قیمتی سرمایہ ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط کی جائے، کابینہ ارکان مدارس اور بچوں کے بارے میں بیان بازی نہ کریں۔
آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اور لگتا ہے کہ آزادی مارچ انہی کامیابیوں کے خلاف ہے۔

مزید :

قومی -