پی پی کی آزادی مارچ میں شرکت کا امکان انتہائی کم رہ گیا، بلاول نے کارکنوں کو وہ ہدایت کردی جو مولانا فضل الرحمان کو بالکل بھی پسند نہ آئے

پی پی کی آزادی مارچ میں شرکت کا امکان انتہائی کم رہ گیا، بلاول نے کارکنوں کو ...
پی پی کی آزادی مارچ میں شرکت کا امکان انتہائی کم رہ گیا، بلاول نے کارکنوں کو وہ ہدایت کردی جو مولانا فضل الرحمان کو بالکل بھی پسند نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی پہلے ہی گو مگوں کی کیفیت میں ہے اور اب لاڑکانہ کی مقامی سیاست نے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی شرکت کے امکانات کو مزید کم کردیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاڑکانہ کے جیالے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے آگے پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگادیے۔ جیالوں نے شکوہ کیا کہ جے یو آئی لاڑکانہ میں ہمارے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے اور کھل کر جی ڈی اے کی حمایت کر رہی ہے، مولانافضل الرحمان کی دہری پالیسی ہے جس کا مرکزی قیادت کو نوٹس لینا چاہیے۔
جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ جے یو آئی لاڑکانہ میں ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے لیکن سندھ حکومت آزادی مارچ کے شرکا کو سہولیات دے رہی ہے۔ جیالوں کی جانب سے شکایات پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔