مظہر عباس نے مولانا فضل الرحمان کے گارڈ آف آنر لینے کوخطر ناک قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ گارڈآف آنر لینا اور سلامی لینا اور یہ مارچ بہت خطر ناک رحجان ہے ، اگر حکومت اس کو مس ہینڈل کرے گی تو صورتحال بہت خطر ناک ہوجائیگی۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ موجودہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا نام تبدیل کردیا جائے تو اس دھرنے میں اور 2014کے دھرنے میں کوئی فرق نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سیاست ہے ،گارڈآف آنر لینا اور سلامی لینا اور یہ مارچ بہت خطر ناک رحجان ہے ، اگر حکومت اس کو مس ہینڈل کرے گی تو صورتحال بہت خطر ناک ہوجائیگی۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ رجحان ہماری سیاست میں کب تھا؟ صرف ایک دفعہ سندھ میں رسول بخش پلیجو کی قیادت میں ملیر میں مارچ ہوا تھا جس میں خواتین بھی رضا کارانہ طور پر شریک ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل لارحمن مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں کریں گے ۔