شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ، حامد میر کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے اور جب وہ بولیں گے تو وفاقی وزراءکے تمام دعوے خود بخودنیست ونابود ہوجائیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ شہباز شریف اس وقت خاموش ہیں اور بول نہیں رہے ہیں ، شہباز شریف کواس بات کا پتہ چل چکاہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیںاور اس لئے مجھ کوبھی آخر کار جانا ہی پڑے گا ۔
حامد میرکا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان شہباز شریف کی ترجمانی کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ شہباز شریف دھرنے میں نہیں آئیں گے لیکن ان کی باتیں غلطی ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اورکافی دیر تک وہاں بیٹھے ہوئے اور لیٹے ہوئے بھی نظر آئیں گے ۔ شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے اور جب وہ بولیں گے تو وفاقی وزراءکے تمام دعوے خود بخود نیست ونابود ہوجائیں گے ۔