دھرنے کا بوجھ کس کواٹھانا پڑتا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرتجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنوں کا بوجھ معیشت پر پڑتا ہے، عمران خان خود دھرنے کی سیاست کرتے تھے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان خود دھرنے کی سیاست کرتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے دھرنوں کا بوجھ معیشت پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے معاملے میں میں کنفیوژ نہیں ہوں ، یہ بقاءکی جنگ ہے ۔