نئی نسل کیلئے ایک نسل کوقربانی دینا ہوتی ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے حکومتی پالیسی کو واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ اگر مشکل فیصلے نہ کئے تو پھر اگلا پاکستان نہیں نظر آئے گا ، نئی نسل کیلئے ایک نسل نے قربانی دینا ہوتی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہاہے کہ اگر مشکل فیصلے نہ کئے تو پھر اگلا پاکستان نظر نہیں آئے گا ، نئی نسل کیلئے ایک نسل نے قربانی دینا ہوتی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی سمت درست کرنی ہے ۔ن لیگ نے مشکل فیصلے نہیں کئے جواب تحریک انصاف کوکرنے پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے معاملے پر تحریک انصاف نے تحریک چلائی اور دھاندلی کوبیانیہ بنایا ۔ ن لیگ پاکستان کی بڑی جماعت تھی ، چاہئے تھا کہ وہ آزادی مارچ کا کریڈٹ لیتی لیکن یہ کریڈٹ مولانا فضل الرحمان لے گئے ہیں۔