شہزاد ہ ولیم اور شہزاد ی کیٹ مڈلٹن پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر شاندار استقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہزاد ہ ولیم اور شہزاد ی کیٹ مڈلٹن پاکستان پہنچ گئے ، شاہی جوڑے کے خصوصی طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا ، شہزاد ی کیٹ مڈلٹن نے ہلکے نیلے رنگ کالباس پہن رکھا ہے جبکہ شہزادے ولیم نے نیلی ٹائی کے ساتھ تیز نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ برطانوی شہزاہ ولیم اور شہزاد کیٹ مڈلٹن کے خصوصی طیاے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود شاہ محمود قریشی نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کوپھول پیش کئے گئے ، شہزاد ی کیٹ مڈلٹن نے ہلکے نیلے رنگ کالباس پہن رکھا ہے جبکہ شہزادے ولیم نے نیلی ٹائی کے ساتھ تیز نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے ۔
اس سے قبل نور خان ائر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 13سال بعد شاہی خاندان کا کوئی فرد پاکستان آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد ہ ولیم اورشہزاد کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات میں بہتری کیلئے مدد گار ثابت ہوگا ۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پرپاکستان پہنچا ہے۔برطانوی شاہی جوڑا دورے کے دوران صدرمملکت اوروزیراعظم سے ملاقاتیں کرےگا ۔معززمہمان نوجوانوں اورسول سوسائٹی نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ لاہوراورشمالی علاقہ جات کادورہ کریں گے اور ایک سکول کا دورہ بھی کریں گے ۔ شاہی مہمان چیریٹی پروگرام میں بھی شرکت اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے ۔