معروف اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی شوٹنگ کے دوران حملہ، حالت کیسی ہے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ٹھٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ میں ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران معروف اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز پر سرِ عام کے نام سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن اقرار الحسن اندرون سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے گجو میں منشیات فروشوں کے خلاف سٹنگ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران منشیات فروشوں نے ان پر حملہ کردیا۔ اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف تھا۔
مسلح ملزمان نے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم پر حملہ کرکے انہیں ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
حملے میں سید اقرار الحسن اور ان کے کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے ٹیم کے پاس موجود کیمرے بھی توڑ دیے۔
اینکر پرسن کی پہلی بیوی قراة العین اقرار کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ بالکل محفوظ ہیں اور ایسا پاکستانیوں کی دعاﺅں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔