5اگست کا کالا فیصلہ قید میں بھی دل و روح پر وار کرتا رہا:محبوبہ مفتی 

5اگست کا کالا فیصلہ قید میں بھی دل و روح پر وار کرتا رہا:محبوبہ مفتی 
5اگست کا کالا فیصلہ قید میں بھی دل و روح پر وار کرتا رہا:محبوبہ مفتی 

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قید کے دوران بھی پانچ اگست کا کالا فیصلہ دل و روح پر وار کرتارہا، کوئی بھی کشمیری 5اگست کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی بھول نہیں سکتا۔ 

نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے رہائی کے بعد اپنا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔جدوجہد کی راہ آسان نہیں مگر ہم عزم و حوصلے سے کامیاب ہوں گے۔ قیدکے دوران بھی پانچ اگست کا کالا فیصلہ دل و روح پر وار کرتا رہا ۔کوئی کشمیری پانچ اگست کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ 

خیال رہے کہ 5اگست 2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر محبوبہ مفتی ، فاروق عبداللہ ، دیگر سیاسی قائدین اور حریت رہنماﺅں کو پابند سلاسل کیا گیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -