ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

 صورتحال مسلسل آزمائشی چل رہی ہے آپ کو صدقے اور استخارے دونوں کی اشد ضرورت ہے۔ جو لوگ کسی مشکل کا شکار ہیں وہ یا کریم یا سلام کا ورد کثرت سے کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

 روزگار کا خانہ مسلسل مشکل کا شکار ہے آپ کو دعا سے کام لینا چاہئے اللہ ہی ہے جس کا رزق بڑھا دیتا ہے۔ جس کا چاہے تو کم کر دیتا ہے اور دعا تو تقدیر بدل دیتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان دو لوگوں پر بھروسہ مت کریں جو آجکل آپ کے بے حد قریب ہیں خود کام کرنا بہتر رہے گا۔ اپنی رقم کسی کے ہاتھ میں نہ دیں۔ یاد رکھیں مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 زائچہ ابھی بلاک ہے اس لئے کسی بھی کام کے بارے میں یقینی طور پر کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔ آپ صرف خاموشی سے چلتے رہیں آجکل تو آپ کے لئے زیادہ بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 کسی بھی کام میں اس وقت تک ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں اچھی طرح یقین نہ ہو جائے۔ آج مشکل دن ہے۔ کثرت سے دور شریف پڑھیں اور صدقہ بھی دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور کچھ اندازہ نہیں ہو رہا کہ یہ کیا رخ اختیار کریں۔ اس لئے آپ بڑے محتاط اناز سے چلیں تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے جلد بازی نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 صحت ابھی بھی کمزور ہے اس کا صدقہ دیں اور سب کے سامنے زیادہ اوپن مت ہوا کریں۔ ان دنوں مخالفین کی نظریں بھی آپ پر ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ ان کے سامنے کم ہی آئیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اپنی نظر اتاریں اور گھر والوں کو بھی معلوم نہیں کس جکڑ میں آئے ہوئے ہیں چاروں قل کا حصار بنا لیں اور صبح و شام سورہ حشر کی آخری تین آیات بھی پڑھا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس کی کامیابی کے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور کچھ رقم بھی حاصل ہو سکتی ہے آج آپ کو اپنوں کی جانب سے کچھ ناراضگی ہو سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

 روحانی طور پر بے حد کمزور ہو گئے ہیں نماز کی لاپرواہی اور رزق حلال کے معاملات خاص طور پر چیک کرنے ہوں گے۔آج کا دن آپ کو بڑی وارننگ دے رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

 کم بولا کریں آپ کی زبان قابو میں ہی نہیں رہتی۔ معلوم نہیں کیوں اپنا نقصان کرتے رہتے ہیں۔ غصہ بھی بہت آتا ہے۔ اس لئے اپنے بھی آپ سے دور ہو رہے ہیں خیال کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کے اوپر جب اچھا وقت آتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آج کا دن بڑی اہم پیشکش کے ساتھ حاضر خدمت ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -