ثمرہ انٹرپرائززنے Fresh St!کی فروزن پروڈکٹس کی رینج متعارف کروادی 

ثمرہ انٹرپرائززنے Fresh St!کی فروزن پروڈکٹس کی رینج متعارف کروادی 

  

 لاہور(پ ر)پاکستان کی صف اوّل کی ڈسٹری بیوشن کمپنی ثمرہ انٹرپرائززنے پاکستانی مارکیٹ میں بین الاقوامی برانڈFresh St!کی فروزن پروڈکٹس کی رینج متعارف کروادی نئی پروڈکٹ رینج مختلف پروڈکٹس شامل ہیں جن میں کوئی پریزرویٹیونہیں ہے۔ان میں کئی طرح کے فروزن فرنچ فرائز بھی ہیں جیسے کرنکل، کلاسکاور شوسٹرنگ فرنچ فرائز۔ دوسری پروڈکٹس میں فروزن مکس ویجٹیبلز، فروزن اسٹرا بیریز،بروکولی، سوئٹ کارن اور گارڈن پیز شامل ہیں جو فخریہ طورپرپاکستان میں پیک کی جاتی ہیں۔ثمرہ انٹر پرائززکے وی پی مارکیٹنگ سید محمدسلمان نے بتایا،"ثمرہ انٹر پرائزز میں ہمارا اہم مقصد صارفین کی روزبروز بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔اس سلسلے میں نئی Fresh St! فروزن رینج کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو روزمرہ کی مصروف زندگی میں صحت بخش اور پکانے میں آسان آئٹمزپیش کررہے ہیں۔"Fresh St  کا مقصدمتنوع مصالحہ جات اور فوڈ کی دوسری اقسام پیش کرنا ہے۔

 یو اے ای میں اس بین الاقوامی برانڈ کے صارفین وسیع تعداد میں موجود ہیں اور اب ہم پاکستان میں بھی صارفین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ چاہتے ہیں۔ نئی Fresh Stفروزن رینج پاکستان بھر میں تمام بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے۔اس کے ساتھ یہ naheed.pk، samrahenterprises.com    اور daraz.pkپر آن لائن بھی دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -