جاز کیش اور ماسٹر کارڈ کا ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں بہتری کا نیا حل پیش
اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے معروف فنٹیک جاز کیش(JazzCash) نے ماسٹر کارڈ (Mastercard)کے تعاون سے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مضبوط بنا نے کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔ جاز کیش کے صارفین اب فزیکل یاورچوئل ماسٹر کارڈ حاصل کر سکتے ہیں اورتاجروں کو ماسٹر کارڈQR Paymentsکے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ جازکیش موبائل ایپ، کال سینٹر یا فون سے*786# ڈائل کرکے نئے ماسٹرکارڈ/ ڈیبٹ کارڈ کی درخواست دی جاسکتی ہے۔ملک میں قائم 67 ہزار سے زائد سیل پوائنٹس اور 2ہزار سے زائد مقامی آن لائن تاجروں کواس کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 16ہزار سے زائداے ٹی ایمز (ATMs)سے نقد رقم نکالنے کی سہولت سے بھی حاصل ہوگی۔ اس نئی سہولت سے پاکستان میں ادائیگی کی صنعت یکسر تبدیل ہوجائے گی، لاکھوں پاکستانیوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں تک رسائی آسان ہو گی اور روایتی بینک اکاؤنٹ تک جائے بغیر ہی لوگوں کی مالی شمولیت میں اضافہ ہوجائیگا۔ ماسٹر کارڈ کے بین الاقوامی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی جدیدسروسز تک رسائی سے صارفین اب کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اور بحفاظت آن لائن پے منٹس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔