گورنر سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے 11ارکان سے ملاقاتیں 

گورنر سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے 11ارکان سے ملاقاتیں 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور کی یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سمیت 11اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں۔ پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے ڈاکٹر فابیو اور دیگر یورپی اراکین پارلیمنٹ نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروادی۔ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ اقلیتوں کے تحفظ اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے معترف نکلے۔بھارت پر کشمیر یوں ا ور بھارتی مسلمانوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔گور نر ہاؤس لاہور سے بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ یورپ کے دوران برطانوی پار لیمنٹ کے نائب صدرڈاکٹر فابیو،جرمنی کے رکن یورپی پارلیمنٹ میکسیملان کرے،فرانس کے یورپی پارلیمنٹ کیرکن نکولس بے،یورپی پارلیمنٹ کے رکن ایمانیوئل فریگوس،ممبر یورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا،سپین سے ممبر یورپی پارلیمنٹ جورڈی سول اورممبر پارلیمنٹ جویئرمارنو سے سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اراکین یورپی پار لیمنٹ کو پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ اور مذہبی آزادی،بنیادی حقوق کی فراہمی اورافغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بتایا۔گور نر پنجاب نے کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم کے حوالے سے بھی یور پی اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ نے افغانستان میں پاکستان کے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع یقینی طور پر پاکستان کا حق ہے جس کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فابیو اور دیگر یورپی اراکین پارلیمنٹ سے انتہائی کامیاب ملاقاتیں رہی ہیں اور خوشی ہے کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سرا ہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ میں نے یورپی اراکین پار لیمنٹ پر افغانستان میں عوا م کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن واستحکام کے لیے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بھی انشا اللہ پاکستان اپنے موقف میں کامیاب ہوگا اور پاکستا ن کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں نظر ثانی کا معاملہ بھی ہمارے موقف کے مطابق ہی حل ہو جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر سرور

مزید :

صفحہ آخر -