وزیراعظم پنجاب کے تمام خاندانوں کو یونیور سل ہیلتھ کوریج سہولت فراہم کررہے ہیں: یاسمین راشد 

وزیراعظم پنجاب کے تمام خاندانوں کو یونیور سل ہیلتھ کوریج سہولت فراہم کررہے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالہ سے اہم اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ودیگرافسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران بھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔اجلاس کے دورن یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالہ سے میڈیا اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کویونیورسل ہیلتھ کوریج ایک وعدہ کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔31دسمبر سے پہلے نادراسمیت تما م متعلقہ اداروں کو پنجاب کے خاندانوں کا ڈیٹامرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات دیناچاہتے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پریونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری کرلیں۔یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم ہوں گی۔

یاسمین راشد

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے کورونااورڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب،کمشنرلاہورڈویڑن،صحت کے سیکرٹریز،سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی ہیلتھ سروسز،ڈی سی لاہورودیگرافسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔محکمہ صحت کے سیکرٹریزنے اجلاس کے دوران وزیرصحت کو بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے اجلاس کے دوران لاہورمیں 89دن کیلئے ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کی منظٰوری دے دی۔کابینہ کمیٹی نے ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرمیں تمام اخراجات کی منظٰوری دے دی۔کابینہ کمیٹی نے کوروناویکسی نیشن کی جعلی انٹریز کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت بھی کردی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ میں ویکسی نیشن کی تعدادبڑھانے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی کاوش کو سراہا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ میں کورونااور ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام کمشنرزاورڈ ی سی حضرات کو خصوصی ہدایت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کی تعدادمیں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے۔پنجاب میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 5000بسترمختص کئے گئے ہیں۔پنجاب میں کورونااور ڈینگی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے کررہے ہیں۔ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسزلاہورمیں سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کورونااور ڈینگی بارے آگاہی دینے کیلئے خصوصی لیکچرزکااہتمام کیاجائے۔پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں انسدادڈینگی سپرے کیاجارہاہے۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے سرگرمیوں کاضلع اور تحصیل کی سطح پرروزانہ جائزہ لیاجائے۔ تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کرنی ہوگی۔

کابینہ کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -