ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری ایک کروڑ مالیت سے زائد نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

  ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری ایک کروڑ مالیت سے زائد نقدی، قیمتی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ ہوسکی 24گھنٹوں کے دوران 49 موٹر سائیکلیں، 1 کار۔3 رکشے چوری جبکہ دیگر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو کروڑ روپے مالیت سے زائد کی نقدی، سونا، موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 3 مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 40تولے سونا،اور 2لاکھ 50ہزار نقدی، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 4 ڈاکو گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا کر 35تولے سونا 9لاکھ نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے، نواب ٹاؤنکے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نجی بینک سے 6لاکھ کیش لے کر نکلنے والے شہری تصور سے سکیورٹی گارڈ کی موجوددگی میں بینک کے مین گیٹ سے گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے وحدت روڈ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر مراد علی اور اس کی بیوی سے 1لاکھ 20ہزارروپے اور موبائل فون۔ شالیمار میں فہیم اکبر ڈاکو سے 90ہزار روپے اور موبائل فون۔شاہدرہ میں ڈاکو احمد حسن سے 30ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ساندہ سے کار، گارڈن ٹاؤ ن،قلعہ گجر سنگھ۔ پرانی انارکلی۔شالیمار۔مغلپورہ۔لیاقت آباد۔نشتر کالونی۔فیکٹری ایریا، گلبرگ۔ شادمان۔مصطفی آباد۔باغبانپورہ۔غازی آباد۔باٹا 

پور۔شمالی چھاؤ نی۔ہئیر۔وحدت کالونی۔گلشن راوی۔نواں کوٹ۔شیراکوٹ۔سمن آباد۔ساندہ۔رائیونڈ سٹی۔نواب ٹاؤ ن۔سندر۔چوہنگ۔ ہنجروال مصطفی آباد۔سبزہ زار۔قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ۔جوہر ٹاؤ ن۔شفیق آباد۔گوالمنڈی۔شاہدرہ،۔اسلام پورہ۔شادباغ۔لوئر مال۔بھاٹی گیٹ۔داتا دربار۔شاہدرہ ٹاؤ ن۔شادباغ سے موٹرسائیکلیں۔ لاری اڈا۔گجر پورہ۔شمالی چھاو نی سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -