ہوپ چیئرمین کی وفدکے ہمراہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سے ملاقات

ہوپ چیئرمین کی وفدکے ہمراہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سے ملاقات

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نومنتخب مرکزی چیئرمین مسعود خان شنواری کی سر براہی میں ہوپ کے نمائندہ وفد سینئر وائس چیئرمین ناصر علی و زونل وائس چیئرمین محمد نصیر مغل(اسلام آباد) محمد فیصل صبوری (خیبر پختونخواہ) امتیاز الرحمن چوہدری (پنجاب زون) محمد بلال فصحیی (سندھ زون) اور شراف الدین (بلوچستان) نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس نشست میں ثناء اللہ خان، سابق چیئرمین و سینئر ممبر ہوپ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تعارفی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں حج و عمرہ انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر بات ہوئی اور اس کے حل کیلئے ہونے والے حکومتی اقدامات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں حج 2021کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر پاکستانی حجاج کو کم اخراجات میں بہترین سہولیات دینے کی بھر پور کوشش کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے پرائیویٹ سیکٹر کی حج کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا ان کی کوششوں سے سعودی عرب میں حج کی سہولیات میں بہتری آئی ہے اس موقع پر ہوپ کے سینٹرل چیئرمین مسعود خان شنواری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ پرائیویٹ سیکٹر حج و عمرہ کی بہتری کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے گا اور پاکستانی حجاج کو بہترین خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر نا اٹھا رکھے گا۔ سردار اعجاز احمد خان جعفر نے اس موقع پر ہوپ کے نمائندہ وفد کو وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین ہوپ نے سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کو سراہا۔ 

ہوپ چیئرمین

مزید :

صفحہ آخر -