چوہنگ،نادرا دفتر میں فائرنگ،ب فارم بنانے آئی خاتون زخمی
چوہنگ (نامہ نگار، کرائم رپورٹر) چوہنگ میں نادرا دفتر میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجگرائیں چوہنگ کی رہائشی مطلوب کی اہلیہ نبیلہ بی بی اپنے بچوں کا ب فارم بنانے نادرا دفتر چوہنگ آئی تو ملزم جاویدنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نبیلہ بی بی پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے نادرا دفتر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نبیلہ بی بی کوشدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے جناح ہسپتال منتقل کیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا ملزم پارٹی کے ساتھ عدالتی کیس چل رہا ہے اس وجہ سے ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے مجھ پر فائرنگ کی۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ چوہنگ میں تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔ایس ایچ او چوہنگ راشد امین بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چوہنگ،فائرنگ