اقبال ٹاؤن، 2سال تک سگی بیٹی سے بداخلاقی کرنیوالا درندہ صفت باپ گرفتار

اقبال ٹاؤن، 2سال تک سگی بیٹی سے بداخلاقی کرنیوالا درندہ صفت باپ گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے 2سال تک سگی بیٹی سے بداخلاقی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے 04 سال قبل طلاق لیکر دوسری شادی کر لی تھی

 ملزم عبدالرشید اپنے 02 بچوں 05 سالہ بیٹے رضوان اور14 سالہ بیٹی منزہ کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا اور عرصہ 02 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا جس کا ذکر بچی نے اپنی والدہ سے کیا جس پر بچی کی نانی نے ملزم کے خلاف درخواست دی۔

مزید :

صفحہ آخر -