ایف آئی اے کا نواب ٹاؤن چھاپہ،ا علیٰ افسران کو بلیک میل کرنیوالی یوٹیوبر گرفتار

ایف آئی اے کا نواب ٹاؤن چھاپہ،ا علیٰ افسران کو بلیک میل کرنیوالی یوٹیوبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ  مار کر اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر خاتون کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے ، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویربھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -