ڈیفنس سی، تیزرفتار گاڑی نے بینکنگ کورٹ کے گھریلو ملازم کو کچل دیا

ڈیفنس سی، تیزرفتار گاڑی نے بینکنگ کورٹ کے گھریلو ملازم کو کچل دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں تیزرفتار گاڑی نے بینکنگ کورٹ کے گھریلو ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں 39سالہ احسان کام پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا زخمی احسان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی بینکنگ کورٹ کے جج وسیم کے گھر میں ملازم تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -