حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا: وزیراعظم پختون قوم کو دہشتگرد کہنے پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی 

  حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا: وزیراعظم پختون قوم کو دہشتگرد کہنے پر ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پختون قوم کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگیں حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے اب فوج جیسے ادارے کو متنازع نہ بنایا جائے اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر پنجاب اور مرکز میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس سلکیڈ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کریں جس طرح پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروایا تھا،،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کندی،سابق رکن اسمبلی اخوان زادہ چٹان،سینیٹر روبینہ خالد،سید سبط الحسن بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نزیر ڈھوکی اور راجہ نور الہی بھی موجود تھے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محسن قوم ڈاکٹر قدیر کی رحلت پر افسوس ہیڈاکڑ عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان ایک بڑی شخصیت سے محروم ہو گیاانہوں نے زندگی کے آخری سال جس طرح گزارے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں حکومت نے ڈاکٹر قدیر کی فیصل مسجد میں تدفین کی وصیت پوری نہیں کی حکومت نے ڈاکٹر قدیر کو اعزاز نہیں دیا مگر قدرت نے اپنا اعزاز میں ان کو رخصت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو سیلیکٹڈ وزیر اعظم نے متنازع بنا دیا ہے حکومت نے دشمن ملک کے میڈیا کو ہماری افواج پر تنقید کا موقع دیاتمام اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے عمل کرنا چاہئے وزیر اعظم عمران خان نے پشتونون کو دہشت گرد قرار دیا جو قابل مذمت ہیعمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ سابق قبائلی علاقوں نے 60سال تک سرحدوں کی حفاظت کی تھی عمران پہلے رات کو بہکی باتیں کرتے تھے اب دن میں بھی شروع کردی ہیں اس سے قبل عمران نے حقانی کو قبیلہ کہاپیپلز پارٹی عمران خان کے پشتون قوم کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پشتونون کو دہشت گرد قرار دینے پر قوم سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی سرکار کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تبدیلی سرکار نے کس اسکینڈل پر این آر او نہیں لیاوہ مالم جبہ کا اسکینڈل ہو یا اور اسکینڈل ہوں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ توشہ خانے میں موجود تحائف کی تفصیلات ہمیں فراہم کی جائیں۔

پیپلز پارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -