خاتون ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی۔ عائشہ ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)میں بحیثیت نرس بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتی ہیں، وہ ہسپتال سے تین ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی ہیں۔ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم سی)کا کہنا ہے کہ نرس نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی حاصل کی ہے، ٹک ٹاکر نے پہلے 10 روز کی چھٹی لی تھی بعد ازاں انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔متاثرہ خاتون نے ممکنہ طور پر گریٹر اقبال پارک کیس کی وجہ سے طویل چھٹیاں لی ہیں۔