پرانا کاہنہ سٹاپ  سے 22سالہ نوجوان، باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

 پرانا کاہنہ سٹاپ  سے 22سالہ نوجوان، باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ سے ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے 2افراد کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ سٹاپ کے قریب 22سالہ نوجوان اور باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں نامعلوم شخص مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق متوفیان کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

مزید :

صفحہ آخر -