سی ٹی او نے نے متعد د لائسنسنگ، سکیورٹی اور ایم ٹی او انچارجز تبدیل کر دئیے

سی ٹی او نے نے متعد د لائسنسنگ، سکیورٹی اور ایم ٹی او انچارجز تبدیل کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹر یفک آ فیسر منتظر مہد ی نے متعد د لائسنسنگ انچارجز، سکیورٹی انچارج اور ایم ٹی او انچارجز تبدیل کر دئیے۔تفصیلا ت کے مطا بق سینئر وارڈن افتخار اشرف، وحید بھٹہ اور رانا صداقت، انچارج سکیورٹی خرم اور ایم ٹی او قیصر کو بھی لائن بجھوا دیا۔محمد افضل ایڈیشنل انچارج انارکلی سے انچارج ویجیلنس سیل،سید اسد نقوی ایڈیشنل انچارج شاہدرہ سے انچارج سکیورٹی برانچ،ندیم شہزاد انچارج مین مارکیٹ سے ایم ٹی او لاہور،محمد رضوان انچارج مغلپورہ سے انچارج ٹیسٹنگ سنٹر ارفع کریم،مرزا فاران بیگ ایڈیشنل انچارج کوٹ لکھپت سے انچارج ٹیسٹ گ سنٹر بحریہ ٹا ؤن اورساجد علی کو انچارج نواں کوٹ سے انچارج ٹیسٹنگ سنٹر ڈیفنس تعینات کر نا کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہد ی کا تمام افسران کو فوری چارج لینے کا حکم دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -