باٹا پور پولیس کی کارروائی،منشیات ڈیلر سخاوت سے 10 کلو چرس،6 کلو افیون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوباٹا پور محمد امجد نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر سخاوت کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10 کلو چرس اور 06 کلو افیون برامدکر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم علاقہ غیر سے لاہور منشیات سپلائی کرتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے نہر کنارے اور مضافاتی علاقوں میں منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔