گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ڈاکٹر کی خاتون ملازمہ سے جنسی ہراسگی کی کوشش

گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ڈاکٹر کی خاتون ملازمہ سے جنسی ہراسگی کی کوشش

  

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے سینئر میڈیکل افسر کی خاتون ملازمہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، تشدد کے بعد کپڑے بھی پھاڑ دیے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر اقراء  ناز نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایم او نے گزشتہ روز انہیں کمرے میں بلایا اور زبردستی نازیبا حرکت شروع کر دیں، روکنے پر میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور شدید زد و کوب کیا، زبردستی کمرے میں یرغمال بنا لیا اور ڈاکٹر شہباز نے بد اخلاقی کی کوشش کی۔یاد رہے اس سے پہلے مذکورہ ڈاکٹر کرپشن کے الزام میں معطل رہ چکا ہے، تھانہ شاہدرہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -