رنگ روڈ کرپشن سکینڈل،ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق کمشنر راولپنڈی محمدمحمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیلکٹر وسیم علی تابش نے ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں،ملزموں کی جانب سے درخواست میں اینٹی کرپشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہاینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا تفتیشی مکمل ہو چکی ہے،انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیاجائے۔
رنگ روڈ کرپشن