جسٹس مزمل اختر شبیر کی چیف جسٹس سے دیا میر بھاشا ڈیم کیس دوسرے  بنچ میں فکس کرنے کی سفارش 

  جسٹس مزمل اختر شبیر کی چیف جسٹس سے دیا میر بھاشا ڈیم کیس دوسرے  بنچ میں فکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر نے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیر کی تفصیلات منظر عام پرلانے کی درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوواپس بھجوااتے ہوئے کیس دوسرے بنچ میں فکس کرنے کی سفارش کردی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر، فزیبلٹی رپورٹ اور حاصل کی گئی زمین کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں،ڈیم کے لئے اکٹھے ہونے والے فنڈکی تفصیلات بھی منظرعام پرلانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے لئے پیمراء کو چینلزپراشتہارات چلانے کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیم مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کاحکم بھی دیاجائے۔
 سفارش 

مزید :

صفحہ آخر -