ملتان میں آموں کے باغات کے خاتمے کیخلاف درخواست پر ایم ڈی اے سے جواب طلب

 ملتان میں آموں کے باغات کے خاتمے کیخلاف درخواست پر ایم ڈی اے سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے ملتان میں آموں کے باغات کے خاتمے کیخلاف دائردرخواست پرملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آئندہ سماعت پرجواب داخل کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ڈی ایچ اے اوردیگر مدعاعلیہان سے بھی جواب طلب کرلیاہے،فاضل جج نے کہا کہ درختوں کاکٹاؤ کیسے روکا جاسکتا ہے عدالت کی معاونت کی جائے،درخواست گزارکے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیارکیا کہ ملتان میں بڑے پیمانے پرآموں کے درخت کاٹ دئیے گئے جو ماحولیاتی آلودگی کاباعث ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملتان میں آم کے باغات کو محفوظ بنانے کاحکم دیاجائے۔

آموں کے باغات 

مزید :

صفحہ آخر -