پلی بار گین پرپنجاب کے  195 ملازمین کو عہدوں سے  نہیں ہٹایا،درخواست گزار

پلی بار گین پرپنجاب کے  195 ملازمین کو عہدوں سے  نہیں ہٹایا،درخواست گزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے مقدمات میں پلی بار گین کرنیوالے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے دائردرخواست پر سیکرٹری سٹیبلشمنٹ،چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین نیب سے 4نومبر کو جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس سید شہبازرضوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارندیم سرور ایڈوکیٹ کی طرف سے درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب کے سیکشن 15 کے تحت پلی بار گین کرنے والا شخص سزا یافتہ تصور کیا جاتا ہے،پنجاب سے 195 سرکاری ملازمین نے پلی بار گین کی لیکن کسی کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا،حکومت پلی بارگین کرنے والے ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی،پلی بارگین کرنے والے سرکاری افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیاجائے۔
پلی بار گین

مزید :

صفحہ آخر -