ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر نیب اور وفاق سے جواب طلب 

 ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر نیب اور وفاق سے جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف دائر درخواستوں پر نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے، مسٹر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اشتیاق چودھری اور سعید ظفر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ حکومت نے موجودہ چیرمین نیب کی مدت ملازمت بڑھانے کے لئے آرڈیننس میں ترمیم کی،نیب آرڈیننس میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،آرڈیننس میں ترمیم وفاقی کابینہ کے ارکان کو بچانے کے لئے کی گئی ہے،پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کرنا خلاف قانون ہے،نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 ء کو کالعدم قرار دیاجائے۔

 ترمیمی آرڈیننس

مزید :

صفحہ آخر -