ایگزیکٹو انجینئرز کی ترقی کیخلاف درخواست پرسیکرٹری کمیونی کیشن کو نوٹس

ایگزیکٹو انجینئرز کی ترقی کیخلاف درخواست پرسیکرٹری کمیونی کیشن کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے معیار پرپورا نہ اترنے والے ایگزیکٹو انجینئرز کو اگلے عہدوں پرترقی دینے کیخلاف دائردرخواست پرسیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پروفیشنل انجینئرزکے عہدوں پر میرٹ کے برعکس ایگزیکٹو انجینئرز کوتعینات کردیاگیا،قانون کے تحت پانچ سالہ تجربہ کے حامل انجینئرز ہی اس عہدہ پر تعینات ہوسکتے ہیں،پانچ سالہ تجربے کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے پروفیشنل امتحان پاس کرنا لازم ہے،امتحان پاس کرنے والے انجینئرز ہی پروفیشنل انجینئرکے عہدہ کے اہل ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ گریڈ 18پر میرٹ کے برعکس تعینات ہونے والے ایگزیکٹوانجینئرزکو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔

ایگزیکٹو انجینئرز

مزید :

صفحہ آخر -