مشرف، زرداری،یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانی درخواستیں خارج

 مشرف، زرداری،یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانی درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی،جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پرمشتمل تین رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف 10سال پرانے مقدمات کیخلاف دائر درخواستیں درخواست گزار وں کے پیش نہ ہونے کی بناء پر خارج کر دیں، درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف اوررانا علم سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کررکھی تھیں،درخواستیں دائر کرنیوالے یہ مذکورہ تینوں وکلا ء انتقال کرچکے ہیں۔

درخواستیں خارج

مزید :

صفحہ آخر -